قطر نے جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزا کی مدت بڑھا دی، متعدد بار داخلے کی اجازت بھی دے دی

دوحہ: قطر نے خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزا کے قواعد میں اہم نرمی کرتے ہوئے ویزا کی مدت میں توسیع کر دی ہے اور انہیں ملٹی پل انٹری (متعدد بار ملک میں داخلے) کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔

قطر کی وزارتِ سیاحت کے مطابق یہ نئی تبدیلیاں اتوار، 30 نومبر 2025 سے حیا سسٹم کے ذریعے نافذ ہو گئی ہیں۔
جی سی سی ممالک میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد جی سی سی ممالک کے شہریوں کو قطر میں ہونے والے کھیلوں، ثقافتی اور تفریحی ایونٹس میں زیادہ سہولت کے ساتھ شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ حیا سسٹم عرب کپ 2025 کے دوران بھی فعال رہے گا تاکہ خلیجی شہری بغیر کسی مشکل کے ٹورنامنٹ میں شریک ہو سکیں۔

حیا سسٹم ایک یکساں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو الیکٹرانک ویزا درخواستوں اور ایونٹ انٹری کے تمام مراحل کو منظم کرتا ہے، جس کے باعث وزیٹرز اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

قطر کا حیا سسٹم پانچ اقسام کے الیکٹرانک ویزے فراہم کرتا ہے:
• A1 — سیاحتی ویزا
• A2 — جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا
• A3 — الیکٹرانک سفری اطلاع ویزا
• A4 — جی سی سی شہریوں کے ہمراہ آنے والے وزیٹرز کا ویزا
• F1 — امریکی شہریوں کے لیے ویزا معافی کی درخواست

نئے ویزا قوانین کے بعد جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے قطر کا سفر پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے.

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز