پی ٹی اے کا شہریوں کو ڈیٹا چوری سے خبردار کرنے کا انتباہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ اور ذاتی معلومات کی چوری کے خدشات پر خبردار کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری مفادِ عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکیمرز مختلف طریقوں سے خود کو پی ٹی اے، بینکوں یا کورئیر سروسز کے نمائندے کے طور پر ظاہر کر کے شہریوں سے ان کی اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں اپنی ذاتی معلومات جیسے OTP، شناختی کارڈ نمبر یا پاس ورڈز کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔

اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والے مشکوک پیغامات یا لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ طریقہ کار عام طور پر فراڈ یا ہیکنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اگر کسی شہری کو کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی یا فراڈ کا شبہ ہو تو وہ فوری طور پر پی ٹی اے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) یا سی ایم ایس موبائل ایپ کے ذریعے شکایت درج کرا سکتا ہے.

Related posts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال، کئی گھنٹے صارفین کو مشکلات کا سامنا

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بڑا انکشاف

ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین یا جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، شزا فاطمہ خواجہ