اسرائیلی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی درخواست مسترد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے لیے بھیجی گئی معافی کی درخواست کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مسترد کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو پر گزشتہ 5 سال سے بدعنوانی کے مقدمات جاری ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو خط لکھ کر مؤقف اپنایا کہ نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات سیاسی اور غیرمنصفانہ ہیں، اس لیے انہیں معاف کردیا جائے۔

تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، مگر اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے اور اس کے قانونی نظام کا احترام ہر صورت ضروری ہے۔

اسحاق ہرزوگ نے درخواست کو “غیر معمولی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک اسرائیلی عوام کی بھلائی اور شفاف نظامِ انصاف سب سے پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی قوانین اور عدالتی عمل کے مطابق ہی نیتن یاہو کے کیسز آگے بڑھیں گے.

Related posts

مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں؛ اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا بھارت کو سخت انتباہ

اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست دے دی