جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں

ریاض:سعودی شہر جدہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سڑکیں زیرِ آب آگئیں،کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑیاں خراب ہوگئیں۔

امدادی اداروں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ  پانی کے نکاس اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

سعودی عرب کے شہر ینبع میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

اس کے علاوہ  البساتین میں 81 اور شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ  مدینہ منورہ اورگردونواح میں بھی معتدل بارش ہوئی۔

 تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ میں بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور