سڈنی فائرنگ واقعہ: حملہ آور کو قابو کرنے والے بہادر شہری کی شناخت سامنے آگئی

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور کو بہادری سے پکڑنے والے شہری کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔ آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران موقع پر موجود ایک شہری نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو قابو کیا اور اس سے اسلحہ چھین لیا، جس کے باعث متعدد افراد کی جانیں بچ گئیں۔

اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو سڈنی میں پھلوں کی دکان چلاتے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کے دوران احمد ال احمد کے بازو پر دو گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں احمد ال احمد کو حملہ آور کو قابو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے ان کی بہادری کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ آسٹریلوی میڈیا نے انہیں ہیرو قرار دے دیا ہے

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور