عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینا اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت 600 ملین ڈالر وفاقی حکومت جبکہ 100 ملین ڈالر صوبہ سندھ کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کے حصول سے مشروط ہوگی۔

عالمی بینک کے مطابق یہ پروگرام ٹیکس نظام میں بہتری، شفاف مالی نظم و نسق اور پبلک فنانس مینجمنٹ کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔ ڈیجیٹل ڈیٹا اور مالیاتی نظام کو بہتر بنا کر سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

عالمی بینک نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام آئی ایم ایف کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) سے ہم آہنگ ہے، جبکہ اس کے تحت سندھ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے وسائل میں اضافے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کے مطابق مجوزہ اصلاحات سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور عوامی اداروں پر اعتماد کو فروغ ملے گا۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور