ڈھاکا: سابق بنگلادیشی وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق طارق رحمان کی واپسی پر ہزاروں افراد ڈھاکا کی سڑکوں پر جمع ہوئے اور انہوں نے سیاسی رہنما کا پرجوش استقبال کیا۔
سیاسی ماہرین کے مطابق طارق رحمان کی واپسی فروری 2026 میں متوقع عام انتخابات سے قبل ملکی سیاست کا ایک اہم واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ طارق رحمان 2008 میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔