ترکی میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی ناکام، 100 سے زائد گرفتار

استنبول: ترکی میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا۔ ترک حکام کے مطابق پولیس نے استنبول میں چھاپے مار کر 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا۔

استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے جمعرات کو اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مشتبہ داعش ارکان ترکی میں بالخصوص غیر مسلم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اس کے بعد پولیس نے استنبول میں 124 مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جس کے دوران مطلوب 137 مشتبہ افراد میں سے 115 کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترک حکام نے مزید بتایا کہ چھاپوں کے دوران کافی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ترکی کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملک میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے بروقت کی گئی۔

Related posts

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی پہلی کمیٹی کا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

دنیا میں امن و استحکام چاہیے تو اس کا آغاز ہمارے خطے سے ہونا چاہیے: ایرانی صدر

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 669 تک پہنچ گئیں، 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا