فنانشل ٹائمز: بھارت اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری بھارتی ارب پتی شخصیات پر اثرانداز

لندن/نیویارک: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری کا براہ راست اثر بھارت کی ارب پتی شخصیات پر پڑا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوتوا پر مبنی پالیسیاں اور دوغلی خارجہ حکمت عملی کے باعث بھارت امریکا کے ساتھ اپنے تجارتی اور سیاسی تعلقات بہتر بنانے میں ناکام رہا۔

اخبار کے مطابق بھارتی ارب پتی شخصیات نے امریکا میں لابی فرمز پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے، لیکن اس کے باوجود تجارتی تعلقات استوار نہیں کر سکے۔ رپورٹ میں گوتم اڈانی پر مقدمات کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ذاتی روابط اور لابنگ امریکی قانونی ترجیحات پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت امریکا کا ایسا اتحادی نہیں رہا جس پر معاملات سنبھالنے کے لیے بھروسہ کیا جا سکے۔ ٹیرف تنازعات کے دوران مودی اور ٹرمپ کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے برابر رہا، اور صورتحال کو مزید تلخ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ قربت بڑھائی۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت کے لیے امریکا کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری نے نہ صرف کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع محدود کیے بلکہ عالمی سطح پر اس کے اثر و رسوخ کو بھی متاثر کیا ہے۔

Related posts

بھارتی عدالت کا متنازع فیصلہ، حریت رہنما آسیہ اندرابی سیاسی مقدمے میں مجرم قرار

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال