نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا

امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب نیویارک سٹی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف لیا۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیم نے ظہران ممدانی سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سمیت قریبی عزیز و اقارب اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی نے 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر کے انتخابات میں 50.78 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ نیویارک کے 112ویں میئر منتخب ہوئے ہیں۔

ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران سابق امریکی صدر اور ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، تاہم انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی اور نیویارک کی بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ظہران ممدانی کی کامیابی کو امریکا میں مذہبی و ثقافتی تنوع کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

دنیا میں امن و استحکام چاہیے تو اس کا آغاز ہمارے خطے سے ہونا چاہیے: ایرانی صدر

دنیا میں امن و استحکام چاہیے تو اس کا آغاز ہمارے خطے سے ہونا چاہیے: ایرانی صدر

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 669 تک پہنچ گئیں، 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا