کسی ملک کوامریکی معیشت کونقصان پہنچانےنہیں دیں گے، ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہا کہ کسی ملک کوامریکی معیشت کونقصان پہنچانےنہیں دیں گے امریکی برآمدات پر جو ملک ٹیرف لگائےگاجوابی ٹیرف لگایاجائےگا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے محکمہ انصاف کوپابندکرنےکےحکنامے سمیت مختلف ایگزیکٹو آرڈرز پردستخط کردیئے۔

اس موقع پر امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے مستقل جگہ بنانےکی بات کررہاہوں، اردن اور مصر فلسطینی کوپناہ گزینوں کونہیں لیتےتوامدادبندکردیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یرغمالی ہفتے تک رہانہ ہوئےتو معاہدےکی منسوخی کا اعلان کردوں گا، یرغمالیوں کےبارےمیں معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یانہیں۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ادرن مان جائے گا ، یوکرین کے صدر سے اس ہفتے بات کروں گا، جبکہ ٹرمپ نے سابق گورنرایلی نوائے راب بلاگوجووچ کے لیے صدارتی معافی کااعلان کردیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسٹیل اورالمنیم پر 25فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کررہےہیں، گاڑیوں، چپس اور ادویات پر بھی ٹیکس کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور