وزیراعلی مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن بھی اس موقع پر موجود تھیں
صدر ایردوآن نے وزیر اعلی مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیاصدر ایردوآن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ،وزیر اعلی مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا وزیر اعلی مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا