امریکا کا یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ

پیرس: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین امن معاہدےسے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرین ڈیل قابل عمل نہ ہوئی تویوکرین امن ڈیل کی کوششیں چھوڑ دیں گے۔

پیرس ائیرپورٹ پرصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ آیا یوکرین میں جنگ ختم کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگریوکرین ڈیل ممکن ہوئی توکوششیں کریں گے ورنہ ہمارےپاس دیگرترجیحات بھی ہیں۔

روبیو کا کہناتھا کہ تسلیم کرتے ہیں یوکرین چاہتا ہے کہ اسے یہ یقین ہو کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوگا، اگردونوں فریق امن کے لیے سنجیدہ ہونگے تو مدد کریں گے ورنہ آگے بڑھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت میں آنے کے بعد سے ہی یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی بات کررہے ہیں مگر انہیں اب تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور