بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا، سوشل میڈیا پر بیان بھی سامنے آگیا

بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنےکا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر  سے  منسوب تصاویر، وڈیوزجعلی نکلیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑےکی پرانی تصاویرمبینہ طور پرہلاک افراد کےساتھ منسوب کی گئیں۔

اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں،معلوم نہیں ہماری تصاویرکوبھارتی میڈیا پرکیوں چلایا جارہاہے۔

بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویرکو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کےطورپر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب