پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار

نئی دہلی: پہلگام حملے پر بھارتی حکومت کے خلاف بیان دینے پر  بھارتی ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کی اسمبلی کے رکن امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلٰی آسام ہمنتا بسوا سرما نے  آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کی گرفتاری کا حکم دیا۔

بسوا سرم  نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا  اور اس معاملے کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ 

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور