بھارتی فوج کی اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے: وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

سری نگر: وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہےکہ پہلگام واقعے کے بعد آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشتگردی پرکشمیری قیادت کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔

 بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند  کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے ہیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق اتوار کوبھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں 4 گھروں کو گرادیا،  3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،کلگام، بندی پوری  اورکپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے  جب کہ گھروں کو زیادہ تر بارودی مواد کےذریعے تباہ کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہی ہیں اور اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی فرد واحدکے فعل کی سزا اس کے پورےخاندان کو نہیں دی جاسکتی ۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور