بھارت: بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی سے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی: بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی استعفیٰ دیں، ہمیں ایک نئے رہ نما کی ضرورت ہے۔

سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اوربنگلادیش کے معاملات پر مودی اورامیت شاہ کئی بارسرینڈر کرچکے ہیں، اب چین کھلےعام کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ مودی کی طرف سے چین کو دیا گیا لداخ کا تحفہ منسوخ کردیناچاہیے، مودی نے گزشتہ سال لوک سبھا کی منظوری کے بغیر لداخ نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت چین کو دیا تھا۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور