پاکستان پر حملہ ہو تو بھارتی ریاستوں پر قبضہ کیا جائے، سابق بنگلہ دیشی فوجی افسر

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق فوجی افسر اور عبوری حکومت کے اعلیٰ عہیدار نے پاکستان پر حملہ کرنے کی صورت میں بھارتی ریاستوں پر قبضیہ کرنے کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش رائفلز کے سابق سربراہ میجر جنرل

(ریٹائرڈ) فضل الرحمان نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں عبوری حکومت کو تجویز دی کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے تو ان کی شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کر لینا چاہیے۔

فضل الرحمان نے یہ تجویز بھی دی کہ بنگلہ دیش کو چین کے ساتھ مشترکہ فوجی نظام پر بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر ملوث ہونے کا جھوٹا عائد کیا ہے۔

عبوری حکومت نے گزشتہ سال فضل الرحمان کو 7 رکنی آزاد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تھا جو 2009 کی بغاوت اور اُس وقت کے بنگلہ دیش رائفلز کے پِلخانہ ہیڈکوارٹر میں ہونے والے قتل عام کی دوبارہ تحقیقات کرے گا جس میں 57 فوجی افسران سمیت 74 افراد جان سے گئے تھے۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب