سندھ میں چند مقامات پر آج بارش متوقع، کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی

کراچی: مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت آج سے سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی حصے میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہورہا ہے جس کے تحت آج سے 5 مئی تک سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد، مٹیاری، سکھر، تھرپاکر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ کراچی میں آج سے اتوار کے دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اسی دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کابھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ 5 مئی سے سندھ پر اثرانداز سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی سے تقویت ملے گی،  آئندہ ہفتے میں سندھ میں مزید بارشیں نظر آرہی ہیں، کراچی میں بھی یہ سسٹم کہیں کہیں بارش برسا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کی شدت اور بارش کی درست پیشگوئی 5 مئی کے بعد کی جاسکتی ہے، مئی سندھ میں عام طور پر خشک گزرتا ہے، رواں ماہ میں سندھ میں ہونے والی بارش غیر معمولی موسمی سرگرمی ہے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ