کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سان ڈیاگو میں ایک چھوٹی کشتی کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 بچوں سمیت 16 افراد سوار تھے۔

کوسٹ گارڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی۔

آپریشن کے دوران 4 افراد کو ریسکیو کرکے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا جبکہ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 7 افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ یہ نقصان تارکین وطن کی اسمگلنگ کی بظاہر کوشش معلوم ہوتی ہے۔

Related posts

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب: ’’آپ کی ماں نے‘‘

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا