‘ایک کروڑ دو ورنہ جان سے ماردیے جاؤگے’، محمد شامی کو قتل کردینے کی دھمکی موصول

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑبھارتی روپے   تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ریاست اتر پردیش کے ضلع  امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے  پولیس اسٹیشن میں  ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص کی جانب سے  بذریعہ ای میل محمد شامی سے  ایک کروڑ بھارتی روپے  تاوان طلب کیا گیاہے۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق  دھمکی دینے والے شخص نے تاوان نہ دینے کی صورت محمد شامی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی  ہے جب کہ بھارتی پولیس کی جانب سےکارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائززحیدرآباد کا حصہ ہیں۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز