پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کیسے کیا؟ انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا

نئی دہلی: پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر  انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔

 پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر جنگ کے حمایتی انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جس کے بعد وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سیاستدانوں، غیرملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری سے اظہار یکجہتی کیا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے سول سرونٹس پر بلا جواز ذاتی حملے قابلِ افسوس قرار دیے۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب