پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیلئے تجارت کے ذریعے بھی اپنا کردار ادا کیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے  پاکستان اور بھارت کے دوران سیز فائر میں دونوں ممالک کی بہت مدد کی۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پر بات چیت کے لیے دباؤ ڈالا، ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع روکا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بہت بری جوہری جنگ ہوسکتی تھی، اس جوہری جنگ میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جاسکتی تھیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے اس پورے معاملے میں مضبوطی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے حالات کی سنگینی کو بخوبی سمجھا اور بڑی ثابت قدمی دکھائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے اس عمل میں بہت مدد کی، ہم نے تجارت کے ذریعے بھی اپنا کردار ادا کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شروع میں سیز فائر کا کہا تو دونوں ممالک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے، میں نے کہا ہم تمہارے ساتھ خوب تجارت کریں گے لیکن پہلے یہ سب بند کرو، اگر تم یہ بند کرتے ہو تو ہم تجارت کریں گے اگر نہیں کرتے،تو کوئی تجارت نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں نے تجارت کو کبھی اس انداز میں استعمال نہیں کیا جس طرح میں نے کیا۔

Related posts

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام، عرب میڈیا کا تجزیہ

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبریں، سفارتی سرگرمیاں تیز

ڈونلڈ ٹرمپ نامی نایاب سفید بھینسا قربانی سے بچ گیا، بنگلادیشی حکومت کی مداخلت