مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔

بھارتی اخبار کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندورکے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی، یورپی یونین کے ساتھ بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھی بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔

مضمون میں کہا گیا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا ہے، آپریشن سندور کی قانونی حیثیت پر بھی عالمی سطح پر شکوک و شبہات ابھر رہے ہیں۔

اخبار نے لکھا کہ بھارتی حکمران طبقہ مکمل طور پر امریکی مفادات کے تابع ہو چکا ہے۔

مضمون میں کہا گیا کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی ہے، آپریشن سندور جیسے اقدامات بار بار دہرانے سے نتیجہ نہیں بدلے گا، ایسا اقدام دہرایا گیا تو بھارت کوصرف 100 گھنٹوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔

اخبار نے لکھا کہ بار بار کی عسکری مہم جوئی سے نہ صرف اس کا اثر ختم ہوگا بلکہ قیادت پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہوگا، ہر کچھ عرصے بعد نئی فوجی حکمتِ عملی کا خواب دیکھنا بند کرنا ہوگا، پاکستان ماہر ملک ہے، جلد ہی بھارتی حکمت عملی کا مؤثر جواب تیار کر لیتا ہے۔

مضمون میں کہا گیا کہ بھارت کو اپنی ناکام قیادت پر نظر ثانی اور پاکستان کی جوابی صلاحیت کا ادراک کرنا ہوگا۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور