میرے لیے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ

ابوظبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اماراتی میزبانوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ’اعلیٰ ترین معیار کا تیل‘ تحفے میں پیش کیا لیکن یہ تحفہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توقعات سے کافی کم نکلا!

ابوظبی تیل کی دولت سے مالا مال خطہ ہے البتہ جب ابوظبی میں اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے امریکی صدر کو شاندار پیکنگ میں اعلیٰ ترین معیار کے تیل کی ایک چھوٹی شیشی دی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں فوری شکوہ کیا۔

’یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے لیکن مجھے تو صرف ایک قطرہ دیا گیا! یہ مجھے خوش نہیں کرتا!‘

اس پر ڈاکٹر سلطان الجابر، جو ابوظبی کی تیل کمپنی ادنوک کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے ٹرمپ کو بڑی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے، لیکن ٹرمپ کا شکوہ وہیں کا وہیں رہا۔!

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور