سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 82 سالہ جوبائیڈن کو  پروسٹیٹ کینسر کی ایک "جارحانہ” قسم کی تشخیص ہوئی ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔

بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر اور ان کے اہل خانہ  معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی۔ 

صدر ٹرمپ کا بیان

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن میں کینسر کی تشخیص کا سن کر میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نے جل بائیڈن اور ان کےاہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جو بائیڈن کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔

واضح رہے کہ پروسٹیٹ کینسر (Prostate Cancer) مردوں میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہے جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ 

پروسٹیٹ ایک چھوٹا سا غدود (gland) ہوتا ہے جو مردوں کے تولیدی نظام کا حصہ ہوتا ہے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور