بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا

مئی پیر کے روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا پر خبریں نشر کی گئیں کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم اب اس معاملے پر سیکرٹری بھارتی کرکٹر بورڈ دیو اجیت سائکیا کا ردعمل آیا ہے جنہوں نے اے سی سی ایونٹس سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کی ہے۔

دیو اجیت سائکیا نے کہا کہ ایشین کرکٹ ایونٹس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، صبح سے چلنے والی خبریں ہمارے علم میں آئی ہیں، ان خبروں میں کہا گیا بھارت نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس وقت تک اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اس لیے ان خبروں میں اس وقت کوئی سچائی نہیں، اس وقت ہماری پوری توجہ آئی پی ایل اور انگلینڈ سے سیریز پر ہے، نیوز رپورٹس افواہوں پر مبنی اور خیالی ہیں، اے سی سی ایونٹس سےمتعلق بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ ہوا تو بورڈ اس کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ ایک بھارتی اخبار نے بھارت کے ایشیا کپ کرکٹ سے دستبرداری کے فیصلے کی خبر شائع کی تھی، بھارتی اخبار نے ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے بھی بھارت کے دستبرداری کے فیصلے کو رپورٹ کیا تھا، بھارتی اخبار نے نام کے بغیر ایک بھارتی آفیشل کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا۔

Related posts

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹروبا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 107 گیندوں پر 9 چوکے

اسپین کی تاریخی کامیابی کے بعد ٹیم کے نمایاں کھلاڑی Marc Cucurella ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے

فیفا ورلڈ کپ فائنل: گولڈن بوٹ کی دلچسپ جنگ، کیا لیونل میسی ایمباپے کو پیچھے چھوڑ سکیں گے؟