موجودہ قیادت اور فوج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے: احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں  جب کہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے۔

نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں ؟

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں، موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے، 2 گھنٹے میں بھارت کی چیخیں امریکا تک پہنچ گئیں۔

 انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے کر جانا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا