پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا۔

لاہور میں معرکہ حق میں کامیابی پر پاک فوج اور سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنےکی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سپہ سالار عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے 6 بھارتی جہازوں کو مار گرایا،بھارتی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو شکست خوردہ بھارت امریکا کے گھٹنوں میں بیٹھ کر جنگ بندی کی بھیک مانگنے لگ گیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا ہم پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے لیے تیار تھے لیکن بھارت سفارتی محاذ سے بھاگ گیا،ہم امن پسند لوگ ہیں امن کے داعی و خواہشمند ہیں دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب دیا ۔ اب بات ہوگی تو کشمیر پر ہوگی۔پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر ان کے شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، معاشی میدان میں بھی دشمن کو شکست دیں گے ۔

Related posts

تحریک انصاف نے مینارِ پاکستان میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

راولا کوٹ میں مسلح حملہ آور مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر سکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں

آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ترقی، کارکردگی اور جدت کو ووٹ دیا,عظمی بخاری