برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنیوالوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے

برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد11 ہزار 48 تھی اور مارچ 2025 میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔

 برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق سال 2023۔24 میں پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا۔

اس کے علاوہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندر عبور کرکے برطانیہ آکر سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کو تناسب 33 فیصد رہا۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے برس میں پناہ طلب کرنے والوں میں دوسرا نمبرافغانیوں کا رہا۔ ان کی تعداد 8 ہزار 69 تھی۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور