اسرائیل غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا: امریکی اخبار

اسرائیلی فوج نے بھوک پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں امداد کی تقسیم شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھوک پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں اور 17ماہ سے زائد عرصے کی جنگ میں شہدا کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جبکہ حماس امریکا کی جنگ بندی تجاویز پر رضامند ہے لیکن اسرائیل نے ایک بار پھر تجاویز مسترد کردیں۔

اس حوالے سے امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے بعد اب عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب