پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کا عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتا ہے، کیونکہ وہ بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لے کر آؤں گا اور اسے پاس بھی کراؤں گا، ہم اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو بحر ہند میں ڈبودیں گے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول کی بس پر ہونے والا حملہ بھارت نے کروایا، بھارت سے حملے کا خطرہ تو کئی سالوں سے ہے لیکن اگر وہ سامنے سے آئے گا تو ہم تیار ہیں۔

Related posts

دو خواتین کے مبینہ اغوا اور تاوان کیس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تفصیلی پریس کانفرنس

ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے شروع ہونے کا امکان

مطالبات نہ مانے گئے تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائیں گے، فاروق ستار کی وفاق کو آخری وارننگ