پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ 

بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی حکومت کوکرپٹو کی دنیا میں امریکا اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تعاون پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا، بھارتی تجزیہ کار نے لکھا کہ پاکستان کرپٹو کے ذریعے امریکا کے ساتھ دوبارہ تعلقات مضبوط بنارہا ہے۔

حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب ورلڈ لبرٹی فنانشل کارپوریشن اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس میں پاکستان کو کرپٹو حب بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اور امریکا کی پیروی کرتے ہوئے حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کررہی ہے۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  بلال بن ثاقب نے کہا کہ  بِٹ کوائن کان کنی اور اعلیٰ کارکردگی والےکمپیوٹنگ ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگا واٹ اضافی توانائی مختص کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

Related posts

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا

صدر ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے

چین کے جے-16 لڑاکا طیاروں نے دو غیر ملکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا کر علاقے سے باہر نکال دیا