این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موسم کے نئے سلسلےکے باعث ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق  شام 6 سے رات11 بجے تک اسلام آباد،  راولپنڈی میں آندھی، موسلا دھار بارش  اور  ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا،شمالی پنجاب اورجنوب مشرقی پنجاب میں ژالہ باری، آندھی اور شدید بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں پشاور،چاسدہ،صوابی اور مردان میں ژالہ باری، آندھی اور شدید بارش متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب میں رحیم یارخان اورصادق آباد کے علاقوں میں شدید بارش،آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔

آزادکشمیرمیں مظفرآباد اور وادی نیلم میں آندھی،طوفان اور شدید بارش کاامکان ہے۔

آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا