امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص کا حملہ

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص نے حملہ کر دیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک شاپنگ مال میں اسرائیل  کے حق میں ریلی جاری تھی کہ ایک شخص نے لوگوں پر پیٹرول بم پھینکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حملے کے وقت 45 سالہ حملہ آور نے فلسطین آزاد کرو کا نعرہ بھی لگایا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کے محرک سے متعلق کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے جبکہ ایف بی آئی نے اسے دہشت گردحملہ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہاکہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے،کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور