لاکھوں عازمین حج کیلئے کتنی کمپنیاں کس تعداد میں کھانا تیار کررہی ہیں؟

سعودی عرب میں حج 2025 کی رونقیں آب وتاب سے جاری ہیں اور عازمین حج رواں حج سیزن میں سعودی حکومت کی جانب سے  متعارف کروائی گئی نئی اور پرانی اسکیمز سے مستفید ہورہے ہیں۔

حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں  عازمین کے لیے  کھانے کے  انتظامات سب سے اہم اور خاص ذمہ داری ہے جسے معیار اور وقت دونوں کےساتھ نبھانا یقیناً ایک بہت بڑا ٹاسک ہے۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق  رواں برس سعودی حکام نے عازمین حج کے فوڈ سروس آپریشن کے لیے 380 کیٹرنگ کمپنیوں سے کانٹریکٹ کیا ہے،  ان سیکڑوں کمپنیوں کے ذمے حاجیوں کے لیے  12 ملین کھانے تیار کرنے کے  انتظامات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  تمام کیٹرنگ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کھانے کے معیار کے لیے کوالٹی کنٹرول کے زیادہ اہتمام کی پابندی کریں، ان تمام سہولیات کا مقصد  عازمین حج کو بہترین کھانا بہترین معیار کے ساتھ بروقت پیش کرنا ہے۔

 کیٹرنگ کمپنیوں کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم السینی کی گفتگو

اس حوالے سے کیٹرنگ کمپنیوں کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم السینی  نے عرب میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’ تیاریاں مکمل عروج پر ہیں، سب اداروں  نے حاجیوں کی خدمت کے لیے دن رات ایک کردیا ہے،  مزدلفہ ، عرفات اور منیٰ میں حجاج کو کھانے اور ہر طرح کی سہولت کی بروقت فراہمی کی تیاریاں مکمل ہیں‘۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور