روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ

روس کے جہاز تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

یوکرینی ڈرونز نے روسی سرحد میں ڈھائی ہزار میل تک گھس کر روسی طیارے تباہ کر دیے جس پر ماہرین نے حملے کو روس کا پرل ہاربر قرار دے دیا۔

یوکرین کے حملے کے بعد روس کی جانب سے یوکرین کو اس حملے کا جواب دیے جانے کا خدشہ ہے۔

 یوکرینی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ روسی ہوائی اڈوں پر اس کے ڈرون حملوں میں روس کا 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، روس کے کروز میزائلوں کے ذخیرے کا ایک تہائی حصہ تباہ ہوگیا۔

 روسی صدر زیلنسکی کے مطابق حملے میں 117 ڈرون استعمال کیے گئے۔

دوسری جانب روس اور یوکرین ایک دوسرے کے 6،6 ہزار ہلاک فوجیوں کی باقیات بھی واپس کرنے پر تیار ہوگئے ہیں جب کہ  ہلاک فوجیوں کی واپسی کے لیے مذاکرات ترکیہ میں ہو رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روسی خطرے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم روسی خطرے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں