بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی امریکی چھان بین کی زد میں

بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی امریکی چھان بین کی زد میں ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ انصاف بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔

اڈانی جو ایشیا کے دوسرے دولت مند ترین شخص اور بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی فنانسر ہیں، وہ کوشش کر رہے تھے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان کے خلاف فارن برائبری (غیر ملکی رشوت ستانی) کے الزامات ختم کردے لیکن ان الزامات کا خاتمہ تو کیا ہوتا، اب ان کے خلاف ایک نیا محاذ کھل گیا ہے اور پراسیکیوٹرز یہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کی کمپنیاں کیا ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات خرید رہی ہیں۔

 اس حوالے سے  ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں ان کے خلاف تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ان کی کمپنیاں ایران سے ایل پی جی بذریعہ گجرات کے مندرا پورٹ بھارت میں منگوا رہی ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی انویسٹی گیشن میں یہ پتا چلا ہے کہ مندرا (گجرات، مغربی بھارتی ریاست) اور خلیج فارس کے درمیان ٹینکرز کی ٹریولنگ سامنے آئی ہے جو کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا