غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے شہریوں پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی شہید

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فورسز خوراک کی تلاش میں نکلنے والے اور خوراک کی تقسیم کے مراکز پر جمع ہونے والے فلسطینوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 59 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے 17 افراد خورا کی تلاش میں گئے تھے یا امریکا اور اسرائیل کی نگرانی میں چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز کے باہر کھانہ ملنے کے انتظار میں تھے۔ 

مقامی لوگوں کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خوراک ملنے کی امید پر کھڑے ہجوم  پر فائرنگ کرنے سے پہلے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ 

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں