‘ہم ایرانی قیادت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں’ : حماس کا ایران کی حمایت کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم ایران، اس کی قیادت اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی حملوں میں اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں اور عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایرانی ردعمل پر کہا کہ ایران نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔

القسام بریگیڈز نے ایرانی رہنماؤں کے فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں تاریخی اور فیصلہ کن کردار کو بھی سراہا۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور