ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں: اسرائیلی مشیر قومی سلامتی

تل ابیب: اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی نے کہا ہےکہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے کہا کہ ایران کے ساتھ موجودہ لڑائی کوئی ایسی جنگ نہیں جو طویل مدت کے لیے ایرانی خطرے کو ختم کردے۔ 

اسرائیلی مشیر نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔ 

یاد رہے کہ چند دن قبل بھی زاچی ہنیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی مہم سے مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ 

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ سیکڑوں میزائل فائر کرنے کے باوجود اب بھی ایران کے پاس 1500 سے 2000 میزائل موجود ہیں۔ 

Related posts

حماس کا وفد جنگ بندی کے نفاذ کی پیروی کے لیے قاہرہ پہنچ گیا

شکاگو ایئرپورٹ: یونائیٹڈ ایئرلائن کا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، کوئی زخمی نہیں

دبئی: ڈیلیوری بائک کے لیے نئی ٹریفک پابندیاں نافذ، مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا