ایران اسرائیل کشیدگی: چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں

اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر  چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو  ہدایات جاری کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی ہے۔

 چین میں اسرائیلی سفارتخانے  نے خبردار کیا کہ چینی شہری زمینی بارڈرکراسنگ کے ذریعے اسرائیل سے جلد نکل جائیں، سکیورٹی صورتحال  تشویشناک ہے لہٰذا چینی شہری اردن کی طرف نکل جائیں۔

جنوبی کوریا کی اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کی اپیل 

دوسری جانب جنوبی کوریا نے بھی اپنے  شہریوں سے ایران چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے تمام خطوں میں رہنے والے جنوبی کوریائی باشندوں کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا کے سفارت خانے نے ایران میں قونصلر خدمات معطل کردی تھیں۔ 

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور