ایران نے آئی اے ای اے سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی

ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافائل ماریانو گراسی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے گراسی کے خلاف  یو این سیکرٹری جنرل اور  سلامتی کونسل کے سربراہ کو  درخواست دی ہے۔

ایرانی سفیر نے جوہری تنصیبات پر  اسرائیلی حملوں اور  دھمکیوں کی مذمت نہ کرنے پر  آئی اے ای اے کے رویے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

امیر سعید ایروانی نے خط میں لکھا کہ گراسی نے اسرائیل کے ایران  پر حملوں کی مذمت نہیں کی جو کہ آئی اے ای اے کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔گراسی نے غیر جانبدارانہ، پیشہ ورانہ معیار کو برقرار  رکھنے میں مستقل ناکامی کا مظاہرہ کیا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد سلامی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر جاری اسرائیلی حملوں کو روکنے میں ناکامی  پر  جمعرات کو گراسی کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل ایران کی مختلف جوہری تنصیابات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے،  اسرائیل نےآج بھی اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں