اسرائیل کو بارہا کہہ چکےکہ ایران کےجوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں، روسی صدر

روسی صدر  ولادیمیر  پیوٹن کاکہناہے کہ روس اسرائیل کو  بارہا مطلع کرچکا ہے کہ ایران کے مبینہ طور  پر  ایٹمی ہتھیار حاصل کرنےکے ارادوں کےکوئی شواہد موجود نہیں۔

روسی صدر نے  اسکائی نیوز عربیہ سےگفتگو کے دوران جوہری توانائی کو  پُر امن مقاصد کےلیے استعمال کرنے کو  ایران کا حق قرار  دیا، ساتھ ہی واضح کردیا کہ روس اس شعبے میں ایران کو درکار تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر  جاری مذاکراتی عمل سے متعلق  کہا کہ کچھ ایسی تفصیلات ہیں جن پر  اتفاق ممکن ہے یا ہونا چاہیے۔

روسی صدر نے ایران اور اسرائیل کو  مذاکرات میں لچک دکھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلےکے حل کے لیے راستے اور طریقے موجود ہیں۔

پیوٹن نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنےکا ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو بھی ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جو یہ ظاہر کریں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار  موجود ہیں یا وہ انہیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن نے علاقائی خدشات دور کرنے اور  مشترکہ سلامتی کو  یقینی بنانےکے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت پر  زور دیا ۔

یاد رہےکہ اس سے قبل امریکی نیشنل انٹیلی جنس اور   آئی اے ای اے  نے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار  بنانےکی تردید کی تھی۔

Related posts

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے سفارت کاری پر زور