اسرائیل ایران کشیدگی کے اثرات کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اسرائیل ایران کشیدگی کے اثرات کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

شپنگ کمپنیر کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث تیل کے جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خلیج فارس سے 9 لاکھ ڈالرمیں آنے والے تیل جہاز کا کرایہ 11 سے 12 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ انشورنس کور 15 ہزار ڈالرز سے بڑھ کر 22 ہزار ڈالرز تک کرنے کا عندیہ ہے۔

پی این ایس سی ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں محدود اوقات میں جی پی ایس بند ہونے کا چیلنج درپیش ہے، پی این ایس سی کا ایک جہاز دو گھنٹے جی پی ایس بند ہونے کے سبب ہرمز میں داخلے سے رکا رہاتھا۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعویٰ، مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی

گل پلازہ سانحہ: انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری

پمز آتشزدگی: تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش، 8 ذمہ داران معطل کرنے کی منظوری