مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی: اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ہمارے مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملوں کے دوران ایران کے فردو جوہری پلانٹ کو بری طرح نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے اپنے مقاصد کے حصول کے قریب ہے، مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اتوار کی علی الصبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

Related posts

پیرس کے لوور میوزیم میں 7 منٹ میں انمول زیورات کی بڑی ڈکیتی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر