سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا: ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیرمتعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی وزیرخارجہ نے ماسکو پہنچنے کے بعد کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ