روس نیٹو کیلئے سب سے بڑا اور براہِ راست خطرہ ہے: نیٹو سیکرٹری جنرل

 نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے روس کو  نیٹو اتحاد کےلیے براہ راست اور  سب سے اہم خطرہ  قرار  دے دیا۔ 

 مارک روٹے نے نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں پریس بریفنگ میں دعویٰ کیاکہ روس کی یوکرین سے جنگ میں ایران کی بہت زیادہ شمولیت ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر  امریکی حملوں نےکسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔

انہوں نے اس بات پر بھی  زور دیاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بالکل نہیں بنانے چاہیے اور  اتحادی ممالک بھی بارہا ایرانی جوہری پروگرام کی سختی سے مخالفت کرچکے ہیں۔

نیٹو سیکرٹری جنرل نے رواں سال یوکرین کو 35 ارب یورو سے زائد کی فوجی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یوکرین کے لیے ہماری حمایت مستقل اور غیر متزلزل ہے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں