ٹرمپ نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملےگا: جنگ بندی کے بعد کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب کا بیان

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تومنہ توڑ جواب ملےگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اپنے پہلے بیان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہدا کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

میجر جنرل پاکپور نے امریکی صدر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تومنہ توڑ جواب ملےگا۔

واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

Related posts

شکاگو ایئرپورٹ: یونائیٹڈ ایئرلائن کا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، کوئی زخمی نہیں

دبئی: ڈیلیوری بائک کے لیے نئی ٹریفک پابندیاں نافذ، مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا

دبئی: وقف عطیہ دہندگان کے لیے گولڈن ویزا اسکیم متعارف، انسانی ہمدردی کے کام کو فروغ