صبح 4 بجے تک آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دعوے پر ردعمل سامنے آگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی ‘معاہدہ’ نہیں ہوا۔

عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد دی اور کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔فوجی آپریشنز روکنےکا حتمی فیصلہ بعد میں کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری افواج کی کارروائیاں صبح 4 بجے تک جاری رہی اور صبح 4 بجے تک آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے ۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری افواج ہر حملے کا جواب دینے کے لیے خون کے آخری قطرے تک تیار ہیں، دشمن کے حملوں کا جواب دینے کے لیے افواج آخری لمحے تک سرگرم رہیں۔ 

فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ایران نے اسرائیل پر حملے روک دیے۔ 

واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 6 گھنٹے میں ایران اور اسرائیل اپنے جاری مشن مکمل کریں گے، اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم سمجھا جائے گا۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا